Homeخبریںبیلہ:مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، نامزد 6 افراد گرفتار

بیلہ:مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، نامزد 6 افراد گرفتار

بیلہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بیلہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، ورثاء کی طرف سے قتل میں نامزد 11 افراد میں سے 6 افراد گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق بیلہ کے قریب روانی لنک روڑ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو گوٹھ موندرہ بیلہ کے رہائشی نوجوان علی بخش ولد عبدالجلیل موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

مقتول کے ورثاء کی جانب سے نامزد کردہ 11 افراد میں سے پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید 5 افراد کی تلاش جاری ہے،  قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

Exit mobile version