Homeخبریںجھل مگسی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق،2 زخمی

جھل مگسی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق،2 زخمی

جھل مگسی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر جھل مگسی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں قبائلی تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گنداواہ منتقل کیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا۔

سیڈ فارم کے قریب ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعہ میں کھنجانی برادری کے دو افراد مارے گئے جن میں سبزی فروش محمد عثمان کھنجانی لاشاری اور محکمہ ہیلتھ کا ملازم علی اصغر کھنجانی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سلیمان کھنجانی اور قدیر حسین کھنجانی شامل ہیں۔

Exit mobile version