Homeبلوچیجیونی میں پانی کا مسئلہ بحران اختیار کرتا جارہا ہے علاقہ مکینوں...

جیونی میں پانی کا مسئلہ بحران اختیار کرتا جارہا ہے علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سڑکیں اور بازار بند کردئیں۔

جیونی (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر علاقہ مکینوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جیونی میں پانی کے دیرینہ مسئلہ پر بازار سمیت دیگر شہروں کو جانے والی سڑکیں احتجاجاً بند کردئے۔

اس موقعہ پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مختلف اوقات میں پانی کی فراہمی کی یقیں دہانی کرانے کے باوجود اس مسئلہ کو ترجیحی اور ہنگامی بنیاد پر حل کرانے کی کوشش نہیں کی ہیں۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق جیونی سے قریب اکاڈہ ڈیم میں دستیاب پانی کو قابض ریاست نے اپنی سرپرستی میں چلانے والے ہاوسنگ اسکیموں کیلئے استعمال کررہا ہے جو کہ سی پیک پروجیکٹ کے ساتھ منسلک ہے اور آباد کار اور فوجی چھاؤنیاں اس سے بخوبی استفادہ حاصل کررہی ہیں جبکہ جیونی کے عوام کو پینے کی پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جیونی کے عوام عرصہ دراز سے پینے کے پانی کیلئے سراپا احتجاج ہیں اس سے پہلے 1987 میں پانی کیلے احتجاج کے دوران قابض ریاست نے عوام پر گولیاں چلاتے ہوئے بانک یاسمیں بلوچ بی بی ازگل بلوچ اور غلام نبی بلوچ کو شہید کردیا تھا۔

قابض ریاست نے گوادر اور آس پاس کے علاقوں میں جان بوجھ کر مصنوعی طور پر پانی کا بحران پیدا کردیا ہے تاکہ علاقہ مکین اپنے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوجائے اور ریاست کو اپنی استحصالی عزائم کی تکمیل میں آسانی ہو۔ قابض ریاست نے گوادر اور گردونواح میں پانی کے دستیاب وسائل کو اپنی سرپرستی میں چلنے والے ہاوسنگ اسکیموں کیلئے وقف کردیا ہے اور علاقائی باشندوں کو اس سے محروم رکھ کر اپنے قابضانہ روش جاری رکھا ہوا ہے۔

Exit mobile version