Homeخبریںجیکب آباد، جائیداد کے تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے ماں...

جیکب آباد، جائیداد کے تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ سے ماں قتل

جیکب آباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جیکب آباد میں جائیداد کے معاملے پر بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ماں قتل۔ تفصیلات کے مطابق کے آباد تھانہ کی حدود گاؤں شاہل جکھرانی میں دو سگے بھائی لیاقت جکھرانی اور محمد علی جکھرانی جائیداد کے معاملے پر آپس میں جھگڑ پڑے جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بیٹوں کا جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کے دوران گولی لگنے سے ماں ثمینہ موقع پر قتل ہوگئی واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر بزرگ خاتون کی لاش سول اسپتال منتقل کی، حدود کی آباد پولیس کے مطابق گاؤں شاہل جکھرانی میں دو سگے بھائی لیاقت اور محمد علی کے درمیان جائیداد کے معاملے پر جھگڑا ہوا فائرنگ کے باعث گولیاں ان کی ماں مسمات ثمینہ کو لگ گئی جس سے وہ فوت ہوگئی، مقتولہ کی لاش اس کے بیٹے خادم جکھرانی کی حوالے کی گئی تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔ علاوہ ازیں جیکب آباد کے قریب ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کے ملازم سے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود بابل دیرو کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ہندو بیوپاری پردیپ کمار کے ملازم جانب ماچھی سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، اطلاع پر چیمبرس آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی، ہندو پنچائت کے صدر لال چند سیتلانی اور دیگر دلمراد تھانہ پہنچے اور واقعے کے خلاف احتجاج کیا، متاثرہ بیوپاری پردیپ کمار نے مطالبہ کیا کہ چھینی گئی رقم واپس کرائی جائے۔

Exit mobile version