Homeخبریںمہگس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک...

مہگس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

مہگس(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے مہگس سٹی سنٹر کے سامنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعے کی صبح مہگس کے سٹی سنٹر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ مجید بارانزہی ولد شیر محمد جانبحق اور 22 سالہ محمد حسین بر زخمی ہوگئے ،جو کہ دونوں پسکوہ کے رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق مجید اور محمد آج مہگس شہر کے گاؤں پیر آباد میں شادی کی تقریب سے اپنی رہائش گاہ پر واپس جا رہے تھے۔” تاہم اس حملے کے بارے تفصیلی رپورٹ نہیں ملی ہے ۔

Exit mobile version