Homeخبریںحب ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

حب ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

حب ( ہمگام انتخاب ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب بھوانی لاشار آباد میں نامعلوم مسلح

موٹر سائیکل سوار قاتلوں نے فائرنگ کر کے 26 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا ملزمان فرار ہو گئے صدر تھانہ پولیس ہاتھ

ملتی رہ گئی ، حب شہر کے تین تھانوں کی پولیس شہریوں اور تاجروں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام SHOSاپنی اوپر کی کمائی اور ہفتہ وار کمائی کا ”اوپر کے حصے کا ہدف پورا کرنے میں مصروف پولیسنگ سٹم کو ناکارہ اور غیر فعال بنا دیا گیا عوام کے جان ومال سے کوئی سروکار نہیں شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سرگرم نشے کے عادی افراد کے ٹولے چوری چھینا جھپٹی

میں مصروف عشاء کے بعد کوئی گشت نہیں کرتا، تھانیدار بھوانی کے مقام پر ایک فارم ہائوس میں اپنی پر اسرار سرگرمیوں میں مگن رہنے لگے ۔

 تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب حب کے صدر

بیروٹ تھانہ کی حدود میں بھوانی شاہ پمپ کے عقب میں لاشار آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 26 سالہ خالد ولد عبدالقادر زہری کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیئے گئے ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے واضح رہے کہ حالیہ دنوں حب شہر اور انڈسٹریل ایریا میں چور ڈاکو اسٹریٹ کرمنلز اور مسلح قاتل آزادانہ طور پر وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب شہریوں تاجروں اور مزدوروں کے جان ومال کے محافظ تین تھانوں کی پولیس صبح سے رات گئے تک اوپر کی کمائی اور اوپر والونکو ہفتہ وار محتہ کی رقم جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے میں مصروف عمل ہے ہر اور وارداتیں ایک اور آدھے گھنٹے بعد وارد نہیں تسلسل سے ہورہی ہیں عوام

عدم تحفظ کا شکار میں لیکن پولیس کو عوام کے جان ومال کے تحفظ سے کوئی سروکار نظر نہیں آتا بلکہ وہ اپنی جیبیں گرم کرنے میں مگن نظر آتے میں شہر اور صنعتی ایریا میں منشیات فروشی کے اڈوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور نشے کے عادی افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں کے ٹولے اسٹریٹ کرائمز میں مصروف ہیں لیکن کوئی روکنے والا نہیں پولیس نے حب کے عوام شہریوں تاجروں اور مزدور طبقہ کو چوروں ڈاکوئوں اسٹریٹ کر منلز اور مسلح قاتلوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے رات کے وقت اگر کوئی واقعہ واردات ہو جائے تو متاثرہ افراد کو پولیس دور بین سے شہر میں گشت پر نظر نہیں آتی جب کے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان ، DIG قلات ریجن اور SSP لسبیلہ سے فوری نوٹس لینے اور حب کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ او کا تبادلہ کرکے پولیس نظام کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

Exit mobile version