Homeخبریںخاران ،آئی ایس آئی دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول...

خاران ،آئی ایس آئی دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

 

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 10 مارچ، شام کے7 بجے خاران میں بیلچر لاج میں واقع آئی ایس آئی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، بم دفتر کے اندر جا گرا،حملے کے وقت دفتر میں کئی اہلکار موجود تھے،کامیاب حملے کے بعد دشمن فورسز نے آبادی کی جانب اندھادھند فائرنگ بھی کی،اس حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

 

میجر گُہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Exit mobile version