Homeخبریںخاران مرکزی روڈ سرکٹ ہاوس کے قریب دستی بمب کا زوردار دھماکہ

خاران مرکزی روڈ سرکٹ ہاوس کے قریب دستی بمب کا زوردار دھماکہ

خاران (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق آج شام کے وقت بلوچستان کے شہر خاران میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خاران شہر کے مرکزی ڈبل روڑ پر واقع سرکٹ ہاوس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جسکی گونج دار آواز دور تک سنائی دی ، تاحال کسی جانی و مالی نقصانات کے مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ۔اور مسلح افراد اس حملے کے بعد اپنے معفوظ ٹھکانوں کی جانب کامیابی کے ساتھ نکل گئے۔

Exit mobile version