Homeخبریںخاران میں فائرنگ سے مہراللہ یلانزئی نامی شخص ہلاک

خاران میں فائرنگ سے مہراللہ یلانزئی نامی شخص ہلاک

خاران (ھمگام نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مہر اللہ یلانزئی نامی شخص ہلاک۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران پرانا بس اڈہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ 

ہونے ہونے والے شخص کی شناخت ایری کلگ کے رہائشی مہر اللہ یلانزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو 3 سے 4 گولیاں لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Exit mobile version