Homeخبریںخاران: گواش سرگردان کا علاقہ قابض پاکستانی فورسز کے محاصرے میں،فوجی جارحیت...

خاران: گواش سرگردان کا علاقہ قابض پاکستانی فورسز کے محاصرے میں،فوجی جارحیت جاری

خاران:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقے گواش سرگردان میں قابض پاکستانی فورسز کی بڑی نفری نے گھروں اور زرعی زمینوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج 12 ستمبر کو قابض پاکستانی فورسز کے تیرہ گاڑیوں پر مشتمل بھاری نفری نے خاران کے علاقے گواش سرگردان کو گھیرے میں لے لیا،

قابض فورسز علاقے میں زرعی زمینوں کے علاوہ گھروں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔

تاہم کسی شخص کی فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کی خبر ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

Exit mobile version