شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںخاش شہر میں کمسن بچے کا قتل

خاش شہر میں کمسن بچے کا قتل

 

خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے 25جون بروز پیر کی شام کو خاش شہر میں ایک نامعلوم شخص نے سرد ہتھیاروں سے لیس ایک کمسن بچے کو قتل کر دیا، اس بچے کی شناخت “محمد یاشار کرد” ہے، جس کی عمر پانچ سال ہے اور وہ خاش شہر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اطلاع موصول ہونے کے وقت قاتل کا پتہ نہیں چل سکا۔

کہا جاتا ہے کہ یاشار کو اس کے گھر کے سامنے دو بار چھرا گھونپنے کے بعد قتل کیا گیا اور قاتل موقع سے فرار ہو گیا۔اس واقعے کے بعد محمد یاشار کے اہل خانہ نے خاش کاؤنٹی کے جسٹس اینڈ انٹیلی جنس آفس میں شکایت درج کروائی تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ـ

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کی سہولیات کے فقدان کے سبب وہاں کی خبریں ادارے کی بڑی مشکل سے دیر تک موصول ہوتی ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز