Homeخبریںخاش: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جانبحق تین زخمی

خاش: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جانبحق تین زخمی

خاش ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں ایک رہائشی مکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جانبحق جبکہ تین خاتون زخمی ہوئے ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 20 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے علاقے گردہ میں مسلح افراد نے رہائشی مکان پر فائرنگ کی جہاں متعدد خواتین موجود تھیں، جس سے ایک خاتون جانبحق دیگر تین زخمی ہوئے ـ

فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک خاتون شہری جس کی شناخت “زہرہ” کے نام سے ہوئی تھی جانبحق اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

یہ تنازعا پچھلی تنازعات پر شروع ہوئیں جن میں مسلح افراد نے متعدد شہریوں پر فائرنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے دو پیجوٹ گاڑیوں سے شہریوں پر فائرنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق تصادم سابقہ ​​تنازعات پر مبنی تھا اور فائرنگ سے قبل جب تمام لوگ ایک ہی مکان اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان پر باہر سے فائرنگ کیا گیا جبکہ مسلح افراد کے ساتھ پولیس کی نفری موجود تھی جسے پولیس نے ان کو موقع دیا ـ

ایک باخبر ذریعے نے کو بتایا، “پولیس نے مسلح افراد کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے جانے کے بعد، فائرنگ شروع ہو گئی اور اہلکار جائے وقوعہ پر واپس نہیں آئے ـ

Exit mobile version