Homeخبریںفارس داراب میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے دو...

فارس داراب میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

داراب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ فارس کے شہر داراب میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید ہوگئے ـ
تفصیلات کے مطابق بدھ 18 مئی کو ایرانج صوبہ فارس کے شہر داراب میں دو بلوچ شہریوں کو کئی سال تک قابض ایرانی آرمی کی ظلم و ستم سے چھپنے کے بعد انہیں آرمی فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ

دو بلوچ شہریوں کی شناخت، جو آپس میں بھائی تھے، 37سالہ “نواب محمد زہی ولد یوسف محمد زہی اور 30 سالہ عبداللہ محمد زہی ولد یوسف محمد زہی سکنہ چاہ احمد، کورین زاہدان کے ناموں سے ہوئی ـ

رپورٹ کے مطابق نواب کا تقریباً 10 سال تک قابض ایرانی آرمی نے تلاش کیا اور بعد میں داراب چلا گیا ـ نواب اپنے چھوٹے بھائی عبداللہ کے ہمراہ داراب شیراز شاہراہ پر قابض فوج کے گھیرے میں تھے، جنہیں کئی گھنٹے کی لڑائی کے بعد فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا ـ
واضح رہے نواب اور اس کے بھائی عبداللہ نے قابض ایرانی آرمی کے ساتھ فائرنگ کا بھی تبادلہ کیا گیا لیکن بلآخر دونوں بھائی قابض ایرانی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ـ

Exit mobile version