خضدار(ہمگام نیوز) ضلع خضدار کےعلاقے نال میں دھماکہ،7 افراد جانبحق اور 14 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نال کے علاقے گروک میں ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے 7 افراد جانبحق اور کم از کم 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔