اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں اور مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج 24 فروری کو سرمچاروں نے گیشکور آرمی کیمپ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔آج ہی جھاؤ میں کچ کے مقام پر آرمی کی دو گاڑیوں کو اس وقت نشانہ جب وہ گشت کے بعد کیمپ کی جانب جارہے تھے، حملے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان اور کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔21 اور 23 فروری کو جھاؤ ہی میں آرمی کی نوندڑہ چیک پوسٹ پر خود کارہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ خاران میں سرمچاروں نے ریاستی مخبرحافظ احمد کو کچھ عرصہ پہلے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد دوران تفتیش انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔وہ سرکار کا ایک اہم کارندہ تھااور آئی ایس آئی کی دی ہوئی بلوچ دشمن منصوبوں پر کام کر رہاتھا۔ اس کا بیان تنظیم کے پاس محفوظ ہے،جسے بوقت ضرورت شائع کیا جائے گا۔اقبال جرم اور اعترافی بیان میں حافظ احمد نے خاران میں اپنے نیٹ ورک کے ساتھیوں کے علاوہ دوسرے علاقوں کے مخبروں کے نام بھی فاش کیے ہیں، جو آئی ایس آئی، ایم آئی (ملٹری انٹیلجنس) اور آئی بی (انٹیلیجنس بیورو) کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان میں علاقے کی کچھ اہم شخصیات بھی شامل ہیں، مگر کوئی بلوچ دشمن کتنا بھی بااثر شخصیت ہو، اسے معاف نہیں کیا جائیگا۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آرمی و ان کے کارندوں سے دور رہیں، اور انکی طرف سے کسی بھی منعقدہ تقریب میں شرکت نہ کریں،کیونکہ بلوچ سرمچار ان پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں، ایسی صورت میں وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز