Homeخبریںخضدار ، پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ

خضدار ، پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ

خضدار (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو ڈاکوں گرفتار اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل و منشیات برامد کرلیئے گئے ہیں ـ

ایس ایچ او صدر تھانہ عطاء اللہ جاموٹ کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ قومی شاہراہ پر چوری ڈکیتی اور رہزنی کرنے والے گروہ کے چار اراکین سنی گنبدی کے مقام پر ایک جگہ چھپے ہوئے ہیں ۔ جس پر پولیس نے فوراً چھاپہ مارا ، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ و مقابلے کے بعد دو ملزمان غلام اللہ اور عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان کے قبضے سے پسٹل بمع ثابت راونڈ مسروقہ ہنڈا موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کر لیا گیا ملزمان کے دو ساتھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Exit mobile version