Homeخبریںخوست کانکنوں کے ڈیرے پر فائرنگ، چار کاکن حاں بحق،تین زخمی

خوست کانکنوں کے ڈیرے پر فائرنگ، چار کاکن حاں بحق،تین زخمی

 

کوئٹہ (ھمگام نیوز) ہرنائی خوست کوئل مائنز ایریا میں نامعلوم افراد کی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں کے ڈیرہ پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق، تین زخمی ۔

 

لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں مسلح افراد نے کوئلہ کی کانوں کو آگ لگا کر گیارہ کوئلہ کانوں کو جلا دیا۔ ہرنائی خوست میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کا نکنوں میں نورخان، عبدالحنان، سید حنان، عبدالرحمن جبکہ زخمیوں میں شیر زمان، سید اکرم، باز محمد شامل ہیں ۔

 

ضلعی انتظامیہ کے افسران جائے موقع پر پہنچ گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو خوست متنقل کیا گیا۔

Exit mobile version