Homeخبریںخونی جمعہ کی دوسری برسی قریب آتے ہی زاہدان شہر کی گلیوں...

خونی جمعہ کی دوسری برسی قریب آتے ہی زاہدان شہر کی گلیوں میں قابض ایرانی فورسز الرٹ

زاہدان(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ کو بھیجی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ قابض ایرانی فوج کے دستوں نے زاہدان کے خونی جمعہ کی دوسری برسی کے موقع پر زاہدان کی سڑکوں پر تعینات کر کے شہر میں سیکورٹی کے ماحول کو مزید سخت کر دیا ہے۔

 موجودہ ذرائع کے مطابق فوج اور دیگر فورسز کے دستے یونیورسٹی، جمہوری، بزرگمہر، دانشجو کی گلیوں کے آغاز اور اختتام پر تعینات ہوگئے ہیں ۔

 خونی جمعہ کے بعد ہر جمعے کو بلوچستان اور زاہدان کے عوام کے زبردست احتجاج کے بعد فوج اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں انٹرنیٹ کو درہم برہم کر کے خوف و ہراس کی فضا قائم کر کے موبائل گاڑیاں اور مقررہ چوکیاں قائم کر کے دہشت گردی کی فضا قائم کر دی ہے۔

Exit mobile version