Homeخبریںدالبندین:پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے BRSP کے ملازم حسین جمالدینی کو...

دالبندین:پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے BRSP کے ملازم حسین جمالدینی کو جبری اغوا کیا

دالبندین (ہمگام نیوز ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والا بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے ملازم حسین گوہر جمالدینی کو فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں زبردستی گرفتاری کے بعد جبری طور اغوا کیا گیا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز 3 دسمبر 2018 مغرب کے وقت قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دالبندین سے تعلق رکھنے والے نوجوان حسین جمالدینی کو چاغی سے دالبندین جاتے ہوئے درمیانی علاقے گردی جنگل کی چیک پوسٹ پر زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کردیا ۔

حسین جمالدینی ایک این جی اوز بی آر ایس پی (BRSP) میں انجینئر کے عہدے پر کام کررہے ہے ۔

حسین جمالدینی سابق ڈی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی حاجی ماسٹر علی گوہر جمالدینی کے فرزند ہے ۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوانوں کی زبردستی گرفتاری اور جبری اغوا کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،جس کی وجہ سے آئے روز بلوچستان کے طول و عرض سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف شہروں اور گاوں سے متعدد طالب علم گرفتاری کے بعد جبری اغوا کیئے جارہے ہیں ۔

Exit mobile version