Homeخبریںدزاپ ، قابض ایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں بلوچ طالب علم جبری...

دزاپ ، قابض ایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں بلوچ طالب علم جبری اغوا کا شکار

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دزاپ/ زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں میں دسویں جماعت کے بلوچ طالبعلم جبری طور اغوا ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ( زاہدان) میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں دسویں جماعت کے طالبعلم 16 سالہ یاسمن سعیدی جبری اغوا کا شکار ہوکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ
تاہم یاسمن کے اہلخانہ کی جانب سے شکایت درج کرنے کے بعد پولیس اس کی گرفتاری سے انکاری جبکہ عینی شاہدین کے مطابق یاسمن نرجس اسکول کے قریب “خیابان معلم “سے گرفتار کیا گیا ہے ـ جبکہ اس کی گرفتاری کے بعد اسکول کی پرنسپل مسز میرخزہی نے ان کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق کیا تھا ـ

Exit mobile version