Homeخبریںدزاپ: مکی مسجد سے ایک اور شخص کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی...

دزاپ: مکی مسجد سے ایک اور شخص کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دزاپ مکی مسجد کے انتظامیہ کے پرانے اور تجربہ کار ارکان میں سے ایک کو دزاپ میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی ایجنسی نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

گرفتار شدہ اس شخص کی شناخت 35 سالہ یونس نہتانی ولد حبیب نتہانی ساکن دزاپ/ زاہدان ہے ۔

 یاد 4 جولائی کو گل احمد شاہوزہی ،24 جون کو “عبدالواحد شھلیبر”، “عبدالنصیر شاہ بخش”، “حامد محمدی نیک (براہوئی)” اور اسامہ شاہ بخش (ناروہی) بھی 27 جون کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہ بلوچ سیاسی و انسانی حقوق کے ورکرز نے ان لوگوں کی گرفتاری کے بعد ان پر تشدد اور ان سے جبری اعترافات کرانے پر اپنے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی کو زہر دینے کی سازش ناکام بنانے کے بعد قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے ان کے رشتہ داروں اور مکی مسجد کے انتظامیہ کے ارکان کی گرفتاریاں تیز کردی ہیں ۔

Exit mobile version