Homeخبریںدشتیاری میں تیل ڈپو میں آتشزدگی،کئی املاک خاکستر،متعدد بچے متاثر

دشتیاری میں تیل ڈپو میں آتشزدگی،کئی املاک خاکستر،متعدد بچے متاثر

دشتیاری ( ہمگام نیوز) بروز جمعہ کو دشتیاری کاؤنٹی کے گاؤں دلگانہا کے قریب ایک تیل ڈپو میں آگ لگ گئی جس سے ڈیزل کی وجہ سے فضا زہر آلود ہونے سے کئی بچے سانس لینے کی وجہ سے متاثر ہوگئے ـ

 بتایا جاتا ہے کہ یہ جگہ رہائشی مکانات کے ساتھ ایندھن کا ڈپو ہے اور اس جگہ کے قریب موجود بچے ڈیزل کا گاڑھا دھواں سانس لینے سے زہریلی ہو گئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

 واضح رہے کہ اس آگ نے بچوں کو زہر دینے کے علاوہ پانچ کاروں اور ان کی رہائش گاہوں کو جلانے سمیت تیل کے کاروباری افراد کو بھاری مالی نقصان پہنچایا ہے ـ

اس کے علاوہ گزشتہ روز شستون/ سراوان میں اسی طرح ایک اور تیل کے ڈپوں میں آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے

ـ

Exit mobile version