Homeخبریںدلگان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا

دلگان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا

دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز پیر کی شام کو دلگان کے علاقے حسین آباد کے بلیوارڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 43 ولی میرکی ولد خدا بخش ساکن دلگان ہے

  رپورٹ کے مطابق رات 8 بجے کے قریب دلگان شہر کے علاقے حسین آباد کے بلیوارڈ پر فائر اسٹیشن کے سامنے کار میں سوار مسلح افراد نے اس شہری کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہوگیا ۔

 خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 2023 سے لیکر اب تک جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق کم از کم 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے ، جن میں سے 150 افراد جانبحق اور 42 زخمی ہوئے۔ ان افراد میں کم از کم پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

Exit mobile version