Homeخبریںراسک میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں متعدد بلوچ شہریوں کی گرفتاری

راسک میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں متعدد بلوچ شہریوں کی گرفتاری

راسک ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ کو راسک شہر میں زبردست عوامی احتجاج کے بعد قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ہونے والوں میں سے تین شہریوں کی شناخت “نذیر بخشی زہی”، “کامران سالم زہی” اور “فرزاد دہقانی” کے طور پر بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے راسک کے مدرسے پر چھاپہ مار کر ان علماء ، طالب علم اور دیگر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ اطلاع کے وقت تک دیگر زیر حراست افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

Exit mobile version