Homeخبریںراین کرمان چوکی پر بلوچ شہری کی گرفتاری 

راین کرمان چوکی پر بلوچ شہری کی گرفتاری 

 کرمان ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز شام کو کرمان سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر راین میں چوکی پر تعینات قابض ایرانیرصاد اہلکاروں نے ایک بلوچ فیولر کو زدوکوب کیا اور ان کی ایندھن سے بھری گاڑی کو توڑنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ اطلاع موصول ہونے تک اس بلوچ سوختبر/ فیولر کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس فیولر کی گاڑی کی پلیٹ فارم کا نمبر زاہدان شہر کی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق اس فیولر کو راین شہر میں چوکی پر دو ٹرکوں کے درمیان کھڑا کرنے کے بعد مرصاد کے اہلکاروں نے گاڑی دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر اسے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

Exit mobile version