Homeخبریںرکھنی لورلائی روڈ چھپر سھنٹ سر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے...

رکھنی لورلائی روڈ چھپر سھنٹ سر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے 220 KV ٹرانسمیشن لائن بم دھماکے سے اڑا دی

رکھنی لورلائی روڈ چھپر سھنٹ سر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے 220 KV ٹرانسمیشن لائن بم دھماکے سے اڑا دی

رکھنی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب رات گیارہ بجے کے قریب مقبوضہ بلوچستان کے مشرقی شہر رکھنی میں لورلائی روڈ چھپر سھنٹ سر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرہ غازیخان سے رکھنی، لورلائی،کوہلو قلعہ سیف اللہ اور اس سے ملحقہ دوسرے مختلف اضلاع کی جانب جانے والی واپڈا کی مین الیکٹرک سپلائی لائن 220 Kv کے کھمبے کو بارودی مواد کے ذریعے  دھماکے سے تباہ کردیا۔

دھماکے کے نتیجے میں الیکڑک سپلائی کی مین لائن کا کھمبا گر کر زمین بوس ہوگیا اور اس سے ملحقہ مختلف اضلاع کو بجلی کی سپلائی فورا منقطہ ہوگئی۔

اس طرح کی کاروائیاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Exit mobile version