Homeخبریںزابل جیل میں قیدی کی موت

زابل جیل میں قیدی کی موت

زابل (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو زابل جیل میں ایک قیدی دل کی عارضے کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے سے انتقال کر گیا۔

 اس قیدی کی شناخت زابل سے تعلق رکھنے والے “سید حسن ہاشمی مغدام” کے نام سے بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس شہری کو قابض ایرانی فورسز نے ایک سال قبل زابل سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس قیدی کو دوپہر پانچ بجے کے قریب دل کا عارضہ لاحق ہوا لیکن جیل حکام کی عدم توجہ اور فوری امداد نہ دینا اس کی موت کا سبب بنا۔

 واضح رہے کہ سید حسن کو عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی تھی اور وہ اس وقت نیم کھلے قیدیوں میں شامل تھے۔

Exit mobile version