Homeخبریںزاہدان، عمائدین کی موجودگی میں دو بلوچ قبائل کے درمیان تنازعہ ختم...

زاہدان، عمائدین کی موجودگی میں دو بلوچ قبائل کے درمیان تنازعہ ختم کرکے صلح کر لیا گیا

زاہدان(ہمگام نیوز )اطلاع کے زاہدان کی مکی مسجد میں دو بلوچ قبائل کے عمائدین کی موجودگی میں دو بلوچ قبائل کے درمیان تنازعہ ختم کرکے صلح کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے مکی مسجد میں دو بلوچ قبائل حسن زہی سپاہی قبائل کے درمیان ریش سیفداں اور دیگر عمائدین کے درمیان دونوں قبیلوں کے سربراہان کی ثالثی سے صلح اور سمجھوتہ کرکے پرانی دشمنی پر مبنی آپسی تنازعہ کو ختم کر دیا گیا۔

 اس بلوچی امن اجلاس میں فریقین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ دیا اور مزید تنازعات سے بچنے عہد و پیمان کیا ۔

Exit mobile version