Homeخبریںزاہدان ، مختلف واقعات میں ایک شخص جاںبحق دو زخمی، دو گرفتار

زاہدان ، مختلف واقعات میں ایک شخص جاںبحق دو زخمی، دو گرفتار

زاہدان (ہمگام نیوز ) گزشتہ دن شام کے وقت خاش کے اندر اینٹی نارکوٹکس فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری زخمی ہوا۔ خبر لکھے جانے تک اس شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید اطلاع کے بروز منگل اینٹی نارکوٹکس فورسز پہرہ کیا ایک چوکی پر ایک چلتی گاڑی پر فائر کھول دی جس سے گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگیا اور فورسز نے گاڑی میں شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تاہم گرفتار شدہ شخص کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

اس کے علاوہ بروز پیر کی شام کو جنوبی خراسان کے سربیشہ محور میں ایک بلوچ سوختبر کی گاڑی کو قابض ایران فورسز براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے اتر کر الٹ گئی اور تیل سے بھری گاڑی آتشزدگی کا شکار ہوگیا جس ڈرائیور جانبحق اور ان کا ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

 جاں بحق سوختبر کی شناخت زاہدان سے تعلق رکھنے والے محمد حجازیی نی بتائی گئی ہے جبکہ اطلاع موصول ہونے تک زخمی شخص کے بارے کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Exit mobile version