Homeخبریںزاہدان تا خاش محور پر ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا سمیت جانبحق...

زاہدان تا خاش محور پر ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا سمیت جانبحق ، دیگر چار افراد زخمی

زاہدان(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شام کو زاہدان تا خاش محور پر کلچات کے علاقے میں ایک کار گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے ایک ہی خاندان دو افراد جانبحق چار زخمی ہوگئے ۔ اس حادثے میں ماں سمیت اس کا 13 سالہ بیٹا جانبحق ہوگیا جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

 مرنے والے بچے کی شناخت 13 سالہ “امید دہانی” اور اس کی والدہ کی کنیت “دہانی” ہے اس کے علاوہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد جو کار گاڑی میں سوار تھے کنیت دہانی رپورٹ کی گئی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹرالر ڈرائیور کی نظر نہ آنے کی وجہ سے گزرنے والی ایک کار گاڑی کی زینون لائٹس (مضبوط ہائی بیم) کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے ٹرالر کار سے ٹکرا گیا۔

Exit mobile version