Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت زاہدان سینٹرل جیل کے حکام نے جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی۔

پھانسی پانے بلوچ قیدی کی شناخت 38 سالہ ابراہیم عالیزہی ہے جوکہ کریم پور، زاہدان کا رہائشی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابراہیم پر لگائے گئے الزامات منشیات سے متعلق جرائم ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ابراہیم کو 2015 میں شیراز میں گرفتار کیا گیا تھا اور دو سال کی قید کے بعد اسے زاہدان جیل منتقل کر دیا گیا تھا ۔

Exit mobile version