Homeخبریںزاہدان : قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں متعدد بلوچ شہریوں کی گرفتاری...

زاہدان : قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں متعدد بلوچ شہریوں کی گرفتاری کی اطلاع

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ کو زاہدان تھانہ 16 پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی وجہ سے زاہدان شہر کی سیکورٹی کی صورتحال انتہائی سخت کر دی گئی ہے ، اس پولیس اسٹیشن کی طرف جانے والی اسٹریٹ رازی اسٹریٹ سمیت مختلف اطراف سے بے شمار بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ موصول ہونے تک ان افراد کی شناخت اور صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔

  بتایا جاتا ہے کہ اس جھڑپ کے شروعات میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں آنے لگیں ۔ معتبر ذرائع کی اطلاعات کے برعکس اسلامی جمہوریہ کے ذرائع ابلاغ نے اس جھڑپ کے خاتمے کا اعلان کیا، لیکن کوئی تفصیلات شائع نہیں کیں۔

Exit mobile version