Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

زاہدان میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

زاہدان (ہمگام نیوز ) زاہدان کے علاقے کریم پور میں ایک بلوچ شہری کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے شدید زدوکوب کرکے لاپتہ کرنے کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اس شہری کی شناخت محمد ناروہی ولد خدا بخش بتائی ہے جو کہ ایک سوئمنگ کوچ اور زاہدان سے ہے۔

رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Exit mobile version