Homeخبریںزاہدان میں پانی کے تالاب سے بلوچ نوجوان کی لاش برآمد

زاہدان میں پانی کے تالاب سے بلوچ نوجوان کی لاش برآمد

زاہدان (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ روز 11 جولائی کو اہل علاقہ نے زاہدان شہر کے علاقے شیرآباد میں ایک تالاب سے ایک بلوچ نوجوان کی لاش برآمد کی ہے ۔

اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ حمید رخشانی ولد امان اللہ ساکن ہے شیرآباد زاہدان سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حمید چند روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کی لاش گزشتہ روز شیرآباد کے علاقے میں ایک حوض سے مقامی لوگوں نے برآمد کر لی تھی ۔

اس واقعہ سے متعلق مزید رپورٹ تاحال دستیاب نہیں ہوسکی۔

Exit mobile version