Homeخبریںزاہدان: پانچ افراد قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار

زاہدان: پانچ افراد قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ قابض ایرانی آرمی کے آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے زاہدان کے علاقے شیرآباد میں چھاپہ مار کر پانچ بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا۔

 ان میں سے تین شہریوں “عبداللہ خروت”، “ابراہیم گورگیج” اور “حمید ریگی” کی شناخت بتائی گئی ہے تاہم اطلاع ملنے کے وقت تک باقی دو شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی انٹیلی جنس کی وردی میں ملبوس فورسز نے عدالتی حکم نامے کو ظاہر کیے بغیر ان شہریوں کو تشدد کے ساتھ گرفتار کر کے لے گئے ـ

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی فورسز اپنی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اس علاقے میں آئے اور ہر بلوچ نوجوان کی تلاشی لی جسے انہوں نے آس پاس دیکھا۔

Exit mobile version