Homeخبریںزاہدان: کورین میں قابض ایران کے ڈرون حملے میں چار بلوچ شہید

زاہدان: کورین میں قابض ایران کے ڈرون حملے میں چار بلوچ شہید

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار کی صبح کے وقت زاہدان کے علاقے کورین میں سرکال ایریا میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے دو موٹر سائیکلوں پر ڈرون حملے کرکے چار بلوچوں کی شہید کیا ۔

اس ڈرون حملے ایک بلوچ کی شناخت امیر رضا رخشانی ولد محمد عظیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زاہدان کے علاقے شیر آباد کا رہائشی تھا ۔ جبکہ اس ڈرون حملے میں دیگر تین افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔

تاہم رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان دو موٹر سائیکلوں پر سوار اف کی صحیح تعداد اور شناخت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

 کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ گوہرکوہ واقعے میں ملوث افراد میں سے تین افراد کو فراجہ پولیس اور پاسداران انقلاب کی مشترکہ کارروائی میں ان کے ٹھکانے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا اور ان میں سے ایک کو گرفتار کرل

یا گیا۔

Exit mobile version