Homeخبریںزیارت ریذیڈنسی حملہ کا مقدمہ حیربیار کے خلاف دائر کرنے کی مذمت...

زیارت ریذیڈنسی حملہ کا مقدمہ حیربیار کے خلاف دائر کرنے کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس ایف

 کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں زیارت ریذیڈنسی حملہ کا مقدمہ بلوچ قوم دوست رہنماءحیر بیار مری کے خلاف دائرکرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز اور اسلام آباد کی بوکلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر حیر بیار مری کی قومی آزادی کے حوالہ سے کامیاب سیاسی و سفارتی کرداراور بین الاقوامی سطح پر بلوچ قومی آزادی کی اصولی موقف کی پذیرائی سے ر یاست کی گمراہ کن خارجی موقف کو شدید دھچکہ لگا ہے جس سے ریاست کو نہ صرف نفسیاتی شکست کا سامنا ہے کہ بلکہ عالمی سطح پر ان کی ابہام پیدا کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوچکے ہیں اس لئے وہ ایک طرف بلوچ نسل کشی کے تسلسل میں تیزی لارہی ہے اور دوسری طرف قومی رہنماءکے خلاف روایتی اور بھونڈے حربوں کا استعمال کرکے ان پر مختلف قسم کے مقدمات دائر کر رہاہے یہ تمام حربہ کاﺅنٹر انسر جنسی کے ٹولز ہے اس سے قبل بھی 2004 سے لے کر اب تک میر حیر بیار مری ان کے والد سردار خیر بخش مری اور ان کے بھائی شہید بالاچ کے خلاف مسلسل کئی قسم کے خود ساختہ اور جھوٹے مقدمات دائر کیا جا چکاہے اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے نواب خیر بخش مری پر پہلامقدمہ1963 میں دائر کیا گیا اور بعد میںبھی ان کے خلاف درجن بھر بے بنیاد مقدمات قائم کیا گیا یہ تمام خود ساختہ اور جھوٹے الزامات ریاست کی اخلاقی شکست کوظاہر کرتی ہے کہ وہ بلوچ قومی کی اصولی سیاسی اور جمہوری مطالبہ کا سامنا کرنے کے بجائے بلوچ دوست رہنماﺅں پر فرضی مقدمات قائم کرکے بلوچ قومی مسئلہ سے چشم پوشی کررہی ہے اس طرح کے بے بنیاد مقدمات بلوچ قوم کی آئینی و قانونی جدوجہد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے اور نہ ہی بلوچ دوست رہنماءحیر بیار مری کی بلوچ قومی آزادی کے حوالہ سے دوٹوک واضح اور مضبوط قومی و سیاسی موقف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ترجمان نے کہاکہ میر حیر بیار مری بین الاقوامی سطح پر فعال اور موثر انداز میں بلوچ کیس کوپیش کررہاہے ان کی خارجی سفارتی کوششوں نے نہ صرف ریاست کی نیندیں حرام کرچکی ہے بلکہ بلوچ قومی آزادی کی تاریخی حقیقت دنیا کے سامنے آچکاہے مہذب دنیا بلوچ مسئلہ کے حوالہ سے زمینی حقائق کو جھٹلا نہیں سکتا

Exit mobile version