Homeخبریںایرانی فورسز کا پنجگور کے علاقے میں تین مارٹر فائر

ایرانی فورسز کا پنجگور کے علاقے میں تین مارٹر فائر

پنجگور(ہمگام نیوز) پنجگور ایرانی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے  گاﺅں نکر اور گورکادان میں تین مارٹر گولے فائر، لوگوں میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق  ایرانی فورسز کی جانب سےبلوچستان کے گاﺅں نکر اور گورکادان میں تین مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ فائر کیے جانے والا ایک مارٹر گولہ نکر کے مقامی قبرستان میں آگرا جبکہ دو مارٹر گولے گورکادان کے آبادی کے قریب گرکر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم ان مارٹر گولوں سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔

Exit mobile version