Homeخبریںسازمان جیش العدل نے "ایک تجربہ کار انٹیلیجنس اہلکار" کی گرفتاری کی...

سازمان جیش العدل نے “ایک تجربہ کار انٹیلیجنس اہلکار” کی گرفتاری کی اطلاع دی۔

زاہدان ( ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق، آج بروز منگل 8 اکتوبر کو
سازمان جیش العدل نے ایک بیان میں “ایک تجربہ کار انٹیلیجنس اہلکار کی ایک پیچیدہ آپریشن میں گرفتاری” کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ شخص “دسمبر میں فدائیان بٹالین کے دو اراکین کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کر چکا ہے۔

اس شخص کی شناخت “جواد تیموری” کے نام سے ہوئی ہے، جو صوبہ خراسان رضوی کا رہائشی ہے اور تربت حیدریہ میں مقیم ہے۔ اس نے افغانستان اور صوبہ خراسان رضوی میں طویل عرصے تک وسیع پیمانے پر جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مسلح گروپ جو کہ قابض ایران کی حکومت کا مخالف ہے، اس سے قبل بروز منگل ۲ اگست 2024 کو بھی ایک بیان میں ۹ رکنی دہشت گرد اور جاسوس ٹیم کی گرفتاری اور تباہی کی خبر دی تھی، جس میں ایران، پاکستان اور سابقہ افغان حکومت کے مسلح اہلکار شامل تھے۔

Exit mobile version