Homeخبریںسبی: سابق پولیس افسر کے گھر پر دستی بم حملہ

سبی: سابق پولیس افسر کے گھر پر دستی بم حملہ

سبی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کا سابق پولیس افسر کے گھر پر ستی بم سے حملہ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لونی روڈ پر سابق پولیس افسر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں گھر پر موجود ملازم بنام شوکت ولد بارام خان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس افسر کی شناخت حیدر بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس محکمے میں بطور ڈی آئی جی سبی کے عہدے پر کام سرانجام دے چُکا ہے۔

زخمی ملازم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا۔

گھر میں دستی بم پھینک کر مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version