Homeخبریںخضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

خضدار(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ بھٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقے باغبانہ بھٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوسگے بھائیوں کو قتل کردیا۔

مقتولین کی شناخت محمد نتھوانی نور محمد نتھوانی پسران دوست محمد نتھوانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ہیں تاہم لیویز مزید کاروائی کر رہی ہے۔

Exit mobile version