Homeخبریںسراوان شہر میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری...

سراوان شہر میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری شہید

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج سراوان کے علاقے کوہک بارڈر پر قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق آج 26 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے کوہک بارڈر کے زیرو پوائنٹ پر قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ـ

اس بلوچ شہری کی شناخت “نذر خاکیزہی ولد نحود ” ہے، جو سوران شہر کے گاؤں تزگی سے رہائشی بتایا جاتا ہے

کہا جاتا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں نے اس بلوچ شہری کو وارننگ اور روکے بغیر براہ راست ان فائرنگ کی ـ

Exit mobile version