Homeخبریںایرانشہر؛ قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں بلوچ شہری گرفتار

ایرانشہر؛ قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں بلوچ شہری گرفتار

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 25 مئی کو ایرانشہر میں بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر ایرانشہر انٹیلی جنس سروس کے سادہ لباس اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو حراست میں لے لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے سادہ لباس اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کیا۔

ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری “علی دشتی” کی شناخت بتائی گئی ہے۔

 

کہا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کو گزشتہ روز صبح ایرانشہر کے صوبائی چوک سے خفیہ محکمہ کے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔

خبر ملنے تک اس بلوچ شہری کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علی نے گرفتاری کے بعد گھر والوں کو دو بار فون کیا اور انہیں اپنی حراست سے آگاہ کیا۔

Exit mobile version