دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسرباز شہر میں قابض ایرانی خفیہ انٹلیجنس ایجنسی نے ایک بلوچ شہری...

سرباز شہر میں قابض ایرانی خفیہ انٹلیجنس ایجنسی نے ایک بلوچ شہری کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 10 نومبر 2021 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان سرباز شہر میں ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے ـ

اس بلوچ شہری کی شناخت “عطاء اللہ حسین زہی” ولد رستم بلوچ ہے جو کہ سرباز شہر کے گاؤں باٹک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

اس رپورٹ کے مطابق تحریری وقت تک اس شہری کی گرفتاری کی وجہ ان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں کہ انہیں کہاں منتقل کر دیا گیا ہے ـ

بلوچ ایکٹوسٹ کمپین کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2020 میں اس مہم کو مجموعی طور پر 90 گرفتاریوں کی رپورٹس موصول ہوئیں جن میں سے صرف 60 کی رپورٹ شائع ہوئیں۔ باقی رپورٹس شائع نہ کرنے کی وجہ بلوچ کارکنوں کی خبروں کی تصدیق کی مہم کے رپورٹرز کی انتہائی حساسیت اور بعض اوقات دستاویزات کی عدم دستیابی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زاہدان سے بھی قابض ایرانی خفیہ ادارے نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کر لیا تھا جن کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز