Homeخبریںسرباز: شہر کے مرکز قلات بازاز کے جامع مسجد کے پیش امام...

سرباز: شہر کے مرکز قلات بازاز کے جامع مسجد کے پیش امام نامعلو مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بروز پیر

 

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بروز پیر 30 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے مرکزی بازار قلات کے گاؤں “کُوازدر “کے جامع مسجد کے پیش امام مولوی محمد کریم حملی ولد پیر محمد کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

مولوی محمد کریم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہنگوری کے قریب گاؤں سرکور سے قلات جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے ان فائرنگ کی ـ
اس واقعے کے بعد مقامی لوگ مولانا محمد کریم کو قلات کے کلینک لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
تاہم اس واردات اور مجرموں کے بارے میں مزید اطلاعات دستیاب نہیں ـ
جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا وہ ایک نیک اور اچھے انسان تھے اس کا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھا ـ

Exit mobile version