Homeخبریںسرباز: نامعلوم افراد نے غریب کسانوں کے باغات میں آگ لگادی

سرباز: نامعلوم افراد نے غریب کسانوں کے باغات میں آگ لگادی

 

سرباز (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سرباز میں نامعلوم افراد نے غریب کسانوں کے باغات میں آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح نامعلوم نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سرباز کے گاوں راسک میں قائم باغات میں آگ لگادی۔

علاقہ مقین افراد تاہم آگ بجھانے میں ناکام رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کو بار بار فون کرنے کے بعد بھی آگ بجھانے کیلئے کوئی بھی سرکاری ادارہ سامنے نہیں آیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے افراد میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض ایرانی فوج لوگوں کے تیار فصلوں کو جلانے و تباہ کرنے میں ملوث رہا ہے، تاہم اس واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

Exit mobile version