Homeخبریںسریاب: فائرنگ سے ایک شخص قتل

سریاب: فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت منیر احمد ولد وزیر احمد سکنہ سریاب روڈ سے ہوئی۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

Exit mobile version