Homeانٹرنشنلسعودی عرب میں ایرانی سفیر منگل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے:...

سعودی عرب میں ایرانی سفیر منگل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے: ناصر کنعانی

جدہ(ہمگام نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا یے کہ سعودی عرب میں نئے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کل بروز منگل ریاض میں اپنا کام شروع کریں گے۔

کنعانی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ “سعودی عرب میں نئے ایرانی سفیر کل منگل کو وہاں اپنے کام کے آغاز کے بعد سے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے امور کو آگے بڑھائیں گے۔ ہم مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔”

مملکت میں سفارتی ذمہ داریوں سنبھالنے سے پہلے ایران کے نامزد سفیر عنایتی نے صدر جمہوریہ ابراہیم الرئیسی سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے تفصیل سے متعلق ’’ایران‘‘ ویب گاہ نے صدر رئیسی کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور سعودی عرب عالم اسلام اور خطے کے اہم ممالک ہیں۔ ایران کی حالیہ پالیسی کا مقصد ہمسایوں سے تعلقات کو مضبوط اور بہتر بنانا ہے۔

’’رشیا ٹوڈے‘‘ کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے چھ جون کو اعلان کیا تھا کہ تہران نے سابق معاون برائے خلیجی امور علی رضا عنایتی کوا لریاض میں ایرانی سفیر مقرر کیا ہے۔

چھ جون کو ایرانی حکام نے سات سال کے وقفے کے بعد ریاض میں ایرانی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ سفارتی تعلقات کی بحالی کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو فعال کرنا تھا۔

تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چین کی قیادت میں ثالثی کے بعد وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین عبداللہیان نے چھ اپریل کو بیجنگ میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک نے ڈرامائی انداز میں سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version