Homeخبریںسمندری طوفان بلوچستان داخل ہونے کا خطرہ،مشینری اور عملہ پہنچ گئے،الرٹ جاری

سمندری طوفان بلوچستان داخل ہونے کا خطرہ،مشینری اور عملہ پہنچ گئے،الرٹ جاری

کراچی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سمندری طوفان بائپر جوئے کا بلوچستان میں داخل ہونے کا خطرہ ہے آج شام طوفانِ بادوباراں میں شدت آنے کا خدشہ ہے ـ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے ـ

واضح رہے کہ کراچی میں آنے والے سمندری طوفان بائپر جوئے میں مزید شدت آنے کا خطرہ ہے جبکہ کسی بھی وقت اس طوفان سے بلوچستان کے بعض نشیبی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

این ایچ اے کے ترجمان نے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر حساس مقامات کا رخ کرنے سے گریز کریں تاہم ضروری نوعیت کے سفر کیلئے نکلتے وقت خود کو موسمی حالات اور طوفان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رکھیں۔

Exit mobile version