Homeخبریںچابہار کے ساحل پر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

چابہار کے ساحل پر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

چابہار(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق آج بروز ہفتہ کو چابہار کے ساحل پر ایک شخص تفریح اور تیراکی کے لیے گیا تھا جہاں وہ سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہوگیا جبکہ دو گھنٹے کی تلاش کی لاش برآمد کر لیا گیا ۔

 ڈوبنے والے اس شہری کی شناخت 28 سالہ عصمت اللہ دہمردہ ولد صالح محمد جو کہ ایرانشہر شہر کے رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق آج سہ پہر تقریباً 14:00 بجے یہ شہری چابہار شہر کے ساحل پر اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ تیراکی کے لیے گیا تھا کہ ساحل کی موجوں میں پھنس گیا اور اسے گھسیٹ کر گہرائی میں لے گیا۔ سمندر میں ڈوب کر اس کی لاش غائب ہوگئی، اور مقامی ماہی گیروں اور تیراکی کی مہارت رکھنے والے لوگوں کی کوششوں سے اس کی لاش کو تقریباً دو گھنٹے بعد ساحل پر لایا گیا۔

Exit mobile version